شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے عدالتی فیصلے پر عمل ہوگا،جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد
شریف خاندان سے پلی بارگین نہیں ہو سکتا، ہائی پروفرائل مقدمات میں ریکوری نہیں سزا اہم ہوتی ہے۔ جہانگیر ترین کا کیس خراب جبکہ عمران خان بچ سکتے ہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 18 نومبر 2017 23:50
(جاری ہے)
اسحق ڈار ملک کے وزیر خزانہ ہے۔ ایسا تاثر نہیں تھا کہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔ نواز شریف کے بچوں کو ملک وپاس لانے کے لئے ادارے بے بس نہیں ہیں۔
بس ذرا سی مستعدی دکھانی پڑے گی۔ مگر پرویز مشرف کے معاملے م یں ہوا وہ ملک سے باہر بیٹھا ہے اور مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف سیاسی اتحاد بھی بن رہا ہے۔ عدالتوں کو ملزم کی جائیداد ضبط نہیں کرنی چاہیئے۔ بلکہ اس کو فروخت بھی کرنا چاہئیے جس سے اثر پڑے گا۔ نواز شریف کے بچے بھی باہر بیٹھ کر مقدمات لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس بہت اہم کیس ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے سامنے غلطی سے کیس جانے سے کیس میں ملزمان کو فائدہ ہوا ہے۔ نواز شریف کی ریفرنس اکٹھا کرنے کی درخواست رد کیا جانا درست تھا۔ ریفرنس اکٹھے ہوں تو معاملات جلد نمٹ جاتے ہیں مگر عدالتی فیصلے کے مطابق کیسز مختلف نوعیت کے تھے اس لئے اکٹھے نہیں کئے جا سکتے تھے۔ پلی بارگین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین پیسوں کی ایک بار منتقل کرنے پر ہوتا ہے۔ یہاں تو اربوں روپے کئی دفعہ منتقل ہوئے۔ پلی بارگین ہو بھی جائے تو آپ مجرم ہی رہتے ہو۔ شریف خاندان کے کہیں بھی پلی بارگین نہیں ہو سکتا۔ ہائی پروفائل کیسز میں ریکوری اہم نہیں ہوتی بلکہ سزا اہم ہوتی ہے۔ مگر احتساب ایک خاندان تک محدود ہو جائے تو احتساب نہیں رہتا۔ جہانگیر ترین کا کیس خراب ہے۔ بہت بڑی رقم کو منتقل کیا گیا۔ زرائع کے لئے جہانگیر نے ٹیکس معاف تو کروا لیا۔ جہانگیر ترین کی زراعت سے متعلق زمینوں کی رقم کے دستاویزات فراہم نہیں کر سکے۔ عمران خان کے خلاف بہت سے کیسز ہیں۔ اہم کیس میں بنی گالہ کیس ہے۔ عمران خان اس پوزیشن پر نہیں رہے جہاں پر وہ رشوت وصول کر سکتے۔ بنی گالہ کے لئے پیسہ پاکستان سے باہر نہیں گیا پیسہ ملک میں آیا۔ عدالت کو مزید تحقیقات کی ضرورت ہے اس لئے عدالت نے دونوں فریقین کو فیصلے سے قبل مزید ثبوت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.