چین کا جمہوریہ کانگو کو انسانی ہمدردی پر 60 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

امداد جنوب جنوب تعاون کے امدادی فنڈ کے ڈھانچے کے تحت فراہم کی جائے گی

اتوار 19 نومبر 2017 14:00

کانگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) چین کا جمہوریہ کانگو کو انسانی ہمدردی پر مبنی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ ، جنوب جنوب تعاون کے امدادی فنڈ سے جمہوریہ کانگو کو 60 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کی جائے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جمہوریہ کانگو میں تعینات چینی سفیر شیا خوانگ نے کہا کہ جمہوریہ کانگو مشکلات میں ہے۔

جمہوریہ کانگو کے دوست ملک کی حیثیت سے چین امداد فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوب جنوب تعاون کے امدادی فنڈ کے ڈھانچے کے تحت جمہوریہ کانگو کو ساٹھ لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کی جائے گی۔تاکہ صوبہ پول میں عدم استحکام کے باعث انسانی ہمدردی پر مبنی بحران کو حل کیا جا سکے۔جمہوریہ کانگو کی وزیر برائے سماجی امور اور انسانی ہمدردی انٹوائینیٹ ڈِ نگا ڈانڈو نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کانگو نے عالمی برادری سے اپیل کے بعد اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل کی ہے ۔ان میں سے ساٹھ لاکھ ڈالرز چین نے فراہم کئے ہیں۔یو این ایچ سی آر اور ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں نے امدادی تقریب میں شرکت کی اور چینی حکومت کے اس فیصلے کو بہت سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کی امداد ہنگامی امدادی پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک حاصل کردہ سب سے زیادہ مالیت کی امداد ہے۔ جو کہ امدادی ہدف کو پورا کرنے کے لئے مدد گارہے۔

متعلقہ عنوان :