گندم کی ریکارڈ پیداوار کیلئے کاشتکاروں میں آگاہی مہم شروع
کاشتکار گندم کے بیج کا انتخاب احتیاط سے کریں‘ ترجمان محکمہ زراعت
اتوار 19 نومبر 2017 14:10
(جاری ہے)
سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بیج کو زہر لگانے کے لئے گھومنے والا ڈرم استعمال کیا جائے۔
اگر ڈرم کی سہولت میسر نہ ہو تو پلاسٹک کی ایک بوری میں وزن شدہ بیج ڈال کر وزن کے مطابق سفارش کردہ پھپھوند کش زہر کی تمام مقدار ڈال کر بوری کو تقریباً آدھا بھرلیا جائے اور بوری کو دونوں طرف سے پکڑ کر اچھی طرح ہلایا جائے تاکہ گندم کے بیج کے ہر دانے کو پھپھوند کش زہر لگ جائے۔ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کھیت کا اچھی طرح تیاراور ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔ وریال کھیتوں میں2 یا3 دن کے وقفہ سے ہل چلایا جائے کیونکہ اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں اور موسمی اثرات سے زمین میں موجود غذائی عناصر پود ے کے لئے قابل حصو ل حالت میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ جہاں کہیں ضرورت ہو کر اہ یا لیزرلینڈ لیولرکے استعمال سے زمین کو ہموار کیا جائے۔ رائونی سے پہلے کھیت کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے رائونی کی جائے۔جب بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلایا جائے اور سہاگہ دیا جائے۔ یہ عمل 2 سی3 بار دہرانے سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں مدد ملتی ہے اور زمین کے نیچے والی نمی اوپر آجاتی ہے جو گندم کے اچھے اگائو کی ضمانت ہے۔ زمین کی بنیادی زرخیزی اور طبعی حالت کو درست رکھنے کے لئے دیسی و سبز کھاد کا استعمال بہت ضروری ہے۔ گوبر کی گلی سڑی کھاد اگر زمین کی تیاری سے پہلے دستیاب ہو تو بحساب 8تا10ٹن(3 سے 4 ٹرالی)فی ایکڑ ضرور استعمال کی جائے۔ اس سے زمین کی زرخیزی اور نامیاتی مادے میں اضافہ ہوتا ہے اور زمین کی طبعی حالت بھی بہتر ہوتی ہے۔ گوبر کی کھاد دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اگر وقت ہو تو گندم کی کاشت سے قبل گوارہ ، جنتر یا دیگر پھلی دار اجناس اگائی جائیں اور ان کوپھول آنے کے وقت بطور سبز کھاد زمین میں دبادیا جائے۔اس عمل سے کھیتوں میں3 سال تک سبز کھاد کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی۔خیال رہے کہ دیسی یا سبز کھاد زمین میں گندم کی بوائی سے 2 ماہ قبل دبانا ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.