جامعہ کراچی میں پہلی بار آن لائن داخلہ نظام متعارف
مذکورہ داخلوں کے آن لائن ہونے سے طلبہ کولمبی قطاروں کی مشکلات سے نجات ملے گی،ڈاکٹر اجمل خان
اتوار 19 نومبر 2017 20:50
(جاری ہے)
خواہشمند طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔
بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، ایجوکیشن،انگلش ،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن،میتھمیٹکس ،مائیکروبائیولوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس، اکنامکس،ایجوکیشن،انگلش،انوائرمینٹل اسٹڈیز،ماس کمیونیکشن،مائیکروبائیولوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن،پبلک پالیسی اورٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ (After 2year ADE) شامل ہیں۔ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے نظام کو آن لائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور مذکورہ داخلہ پالیسی اسی کی ایک کڑی ہے۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح طلبہ کو بہتراور معیاری سہولیات کی فراہمی ہے اور مذکورہ داخلوں کے آن لائن ہونے سے ان کو لمبی قطاروں کی مشکلات سے نجات ملے گی ۔آنے والے وقتوں میںجامعہ کے دیگر معاملات میں بھی آن لائن نظام کو متعارف کرایا جائے گاجس سے طلبہ ،اساتذہ اور ملازمین مستفید ہوسکیں گے۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔ڈاکٹر آف فارمیسی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی میں داخلے کے لئے ا نٹر (HSC )پری میڈیکل یا مساوی امتحان میں کم ازکم 60% فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔(گریس یا کنڈونیشن مارکس کے حامل طلبہ کے داخلے زیر غور نہیں لائے جائیں گی) ۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.