جنوبی وزیرستان وانا میں احمدزائی وزیر قبائل کے چیف ملکانان پولٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام خٹک کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے
پولٹیکل ایجنٹ اور انکے سٹینوگرافرکے احتساب اور فوری تبادلے کا مطالبہ کردیا
پیر 20 نومبر 2017 18:37
(جاری ہے)
پریس کانفرنس سے چیف آف احمدزائی وزیر قبائل ملک بسم اللہ خان وزیر ،چیف ملک اجمل خان وزیر ،چیف ملک میر دل خان وزیر اور چیف ملک بہرام خان وزیر کے علاوہ ملک سید رانو ر وزیر ،ملک خیر محمد وزیر ،ملک علاوالدین وزیر ،ملک سیف اللہ خان وزیر ،ملک نظام الدین وزیر اور ملک رسول خان وزیر سمیت دیگر مشران نے خطاب کیا ۔
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،آرمی چیف ،گورنر کے پی کے اور نیب کے چیف و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولٹیکل ایجنٹ سائوتھ وزیر ستان ایجنسی ظفر الاسلام خٹک بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہے اس لئے ضروری ہے کہ انکا محاسبہ کرکے انکو فوری تبدیل کیا جائے اگر ایک ملک میں وزیر اعظم کا محاسبہ ہوسکتا ہے تو پولٹیکل ایجنٹ کا کیوں نہیں انہوں نے کہا کہ سات قبائلی ایجنسیوں میں ایک ایک پولٹیکل ایجنٹ تعینات ہے جبکہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دو پولٹیکل ایجنٹس کام کررہے ہیں ایک ظفر الاسلام خٹک ہے جبکہ دوسرا اسکا غیر قانونی بھرتی ہونے والا اسٹینو گرافر سمیع اللہ مروت ہے جو کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن بیٹھے ہیں ۔قبائلی ملکانان نے مزید کہا کہ پچھلے دو ڈائی سال سے ایجنسی کے ہیڈکواٹر وانا میں عوامی فلاح وبہود کے کسی بھی منصوبے پر پولٹیکل ایجنٹ نے دھیان نہیں دیا اور نہ کسی منصوبے پر کام ہوا ہے سالانا جو ترقیاتی سکیمں ہوتی ہیں وہ سر عام کمیشن مانگ کر فروخت ہوتی ہے جن سے عام لوگوں کی بجائے خاص افراد کو فائد ہ مل رہا ہے ۔قبائلی مشران نے حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر تک پولٹیکل ایجنٹ اور انکے اسٹینو گرافر کا احتساب اور تبادلہ نہ کیا گیا تو احمدزائی وزیر قبائل کے یہ چیف ملکانان قبائلی عوام کے ساتھ مل کر احتجاجاًً سڑکوں پر نکلیں گے اور آخر میں گلی گلی شور ہے پولٹیکل ایجنٹ چور ہے تحریک چلائی جائیگی ۔جبکہ آخری حربے کے طور پر جب تک پولٹیکل ایجنٹ اور انکے اسٹینو گرافر کا احتساب اور تبادلہ نہیں ہوتا پارلمینٹ کے سامنے دھرنا دیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.