اسرائیل کے کئی عرب اور مسلم ریاستوں کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں ، اسرائیلی وزیر کا انکشاف
سعودی عرب ہو یا دیگر عرب ممالک ہوں یا پھر کوئی بھی مسلم ملک ہو، ہم ان کی اس خواہش کی عزت کرتے ہیں، یوول اسٹینٹز
پیر 20 نومبر 2017 19:40
(جاری ہے)
اسرائیلی وزیر توانائی یوول اسٹینٹز نے اسرائیلی آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہمارے عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ روابط ہیں جن میں سے زیادہ تر ممالک کے ناموں کو ان ہی کی درخواست پر خفیہ رکھا گیا ہے‘۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ ان کے سامنے والے ملک نے ہی ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں خفیہ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم سعودی عرب ہو یا دیگر عرب ممالک ہوں یا پھر کوئی بھی مسلم ملک ہو، ہم ان کی اس خواہش کی عزت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں تاہم ان دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ایران کی شکل میں موجود ہے اور دونوں ہی مشرقی وسطیٰ میں تہران کے اثرو رسوخ کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بار بار اور فخریہ طور پر عرب ممالک کے ساتھ اپنے بڑھتے ہوئے روابط کا انکشاف کر چکے ہیں۔انہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ انتہا پسندانہ اسلام کے خلاف اعتدال پسند عرب ریاستوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے خطے میں روابط قائم ہوں گے اور ایک دوسرے کے درمیان قربت ہوگی جبکہ اس سے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی اور امن قائم ہوگا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.