خبردار 482 ادارے آپ کا ٹائپ کیا ہوا ہر حرف ریکارڈ کررہے ہیں!
دنیا کے کئی ادارے کی بورڈ پر ٹائپ ایک ایک حرف پڑھ رہے ہیں، ذاتی معلومات کسی نامعلوم تیسرے فریق تک جارہی ہیں ان سے شناخت کی چوری، آن لائن فراڈ اور دیگر ممنوعہ عمل انجام دیئے جاسکتے ہیں،ماہرین
جمعرات 23 نومبر 2017 13:52
(جاری ہے)
تھرڈ پارٹی ری پلے اسکرپٹس کے ذریعے صارف کی حساس معلومات جن میں میڈیکل ریکارڈز، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اور دیگر ذاتی معلومات کسی نامعلوم تیسرے فریق تک جارہی ہیں ان سے شناخت کی چوری، آن لائن فراڈ اور دیگر ممنوعہ عمل انجام دیئے جاسکتے ہیں۔
پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ جو سافٹ ویئر استعمال کیے جارہے ہیں ان میں فل اسٹوری، سیشن کیم، کلک ٹیل، اسمارٹ لک، یوزر ری پلے ، ہوٹ جار اور یانڈیکس شامل ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ایسی 50 ہزار سائٹس میں سے 482 انہی سافٹ ویئر کو استعمال کررہی ہیں۔یہ سافٹ ویئر استعمال کرنے والے والے مشہور اداروں میں برطانوی اخبار ٹیلی گراف، سام سنگ، رائٹرز، سی بی ایس نیوز اور دیگر شامل ہیں۔سیکیورٹی فرم ٹرپ وائر کے سربراہ پال ایڈون کہتے ہیں کہ سب سے پہلا سوال تو یہ ہے کہ بغیر اطلاع کے لوگوں کے کی اسٹروک ریکارڈ کرنا مکمل طور پر غیرقانونی ہے۔ اگر یہ ویب سائٹ اپنے صارفین کو کی کلک ریکارڈ کرنے سے آگاہ نہیں کرتی تو یہ ایک انتہائی غلط عمل ہیں جسے بددیانتی کہا جائے گا اور پھر یہ معلومات دوسرے اداروں کو دی جارہی ہیں جو ایک اور مزید قبیح عمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.