پاناما لیکس کیس کی سماعت؛ سپریم کورٹ نے وفاق اور نیب کو نوٹس جاری کر دئیے

پاناما لیکس میں ملوث 436 افراد کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 13:17

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23نومبر 2017ء ):پانامہ لیکس میں ملوث دیگر 436افراد کے خلاف کاروائی کے لیے سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے ،آج کی کاروائی میں سپریم کورٹ نے نیب اور وفاق کو نوٹس جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس میں ملوث دیگر 436 افراد کے خلاف کاروائی کے لیے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کرپشن روکنے کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہیں ۔کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنا نیب کا کام ہے ۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے نیب اور وفاق کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔