خادم اعلی نے ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے ان میں90کروڑ روپے بانٹ دیئے

جمعرات 23 نومبر 2017 14:33

خادم اعلی نے ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے ان میں90کروڑ روپے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) :پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اس وقت نیب کیسز میں پوری طرح سے پھنسی ہوئی ہے کچھ روز قبل خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے 70سے زاہد ارکان مسلم لیگ ن کو خدا حافظ کہنے جا رہے ہیں لیکن پھر اچانک سے خاموشی ہو گئی اور ارکان اسمبلی کے 160ممبرز نے دوبارہ سے نواز شریف کے پارٹی صدر رہنے کی حمایت میں ووٹ بھی دیا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاررؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کو دوسری پارٹیوں میں جانے سے روکنے اور اپنے ساتھ رکھنے کے لئے لیپ ٹاپ سکیم اور صاف پانی پراجیٹ کے لئے 90کروڑ روپے ارکان اسمبلی میں بانٹ دیئے ہیں جس کے لئے انہوں نے دستاویزات بھی دکھائی۔ 

متعلقہ عنوان :