پشاور، تمام ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ عوام ان کے فوائد سے مستفید ہو سکیں،کمشنر مردان ڈویژن
جمعرات 23 نومبر 2017 22:48
(جاری ہے)
کمشنر مردان ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سروس ڈیلیوری سنٹر صوابی پر تقریباً50فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ گجو خان میڈیکل کالج صوابی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ۔
جبکہ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے ۔ اور ٹینڈر بھی عنقریب شائع کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ بس ٹرمینل مردان کے حوالے سے کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی کو بتایا گیا کہ 140کنال زمین پر تعمیر ہوانے والے بس ٹرمینل کیلئے زمین کے مسائل حل کئے گئے ہیں اور پی سی ون بھی بہت جلد ریوائز کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان ، بینظیر چلڈرن ہسپتال مردان اور باچا خان میڈیکل کالج مردان کے حوالے سے کمشنر مردان نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ باقی کام بھی بہت جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوسکیں۔ جبکہ بیسک ہیلتھ یونٹ چار بانڈہ ، گرلز کیڈٹ کالج مردان اور دوسرے تمام کام جلد از جلد مکمل کرلئے جائیں اور کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی کو محکمانہ طور پر چیک کیا جائے۔ رشکئی انٹر چینج سے جلالہ بائی پاس روڈ کے حوالے سے کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ پیکچ 1، کا بقایا کام 30دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے اور پیکج2- کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوسکیں۔ دریں اثناء کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے ڈویژنل سطح کے افسروں پر زور دیا کہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری لائے اور عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر خدمت کریں، اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کمزور کارکردگی والے محکموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.