شاہد آفریدی 24دسمبر کو فیصل آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گے
جمعہ 24 نومبر 2017 16:02
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر ایف ایس انٹرٹیمنٹ عبدالوہاب ‘ کیئرٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر و دیگربھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹی 10 کرکٹ چیریٹی میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انعقاد کےلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی دعوت کو قبول کرنے پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام ضروری انتظامات اور شائقین کو بھر پور سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔پاکستان اور دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات کی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا جبکہ اس میچ کو کامیاب بنانے اور ہوپ ناٹ آو¿ٹ کے لوگو والی شرٹ پہن کر عالمی ریکارڈ بھی بنایا جائےگا جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جائےگا۔ اس میچ کیلئے کوئی ٹکٹ نہیں رکھی گئی بلکہ عوام 200اور 300کی شرٹ خریدیں گے جسے ٹکٹ ہی تصور کیا جائے گا۔شہر میں بھرپور تشہیری مہم کے ذریعے اس میچ کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے تعلیم ‘ صحت ‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں میں شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس خیراتی میچ کے انعقاد سے خاطر خواہ فنڈز جمع ہونگے جو محروم طبقات کی امداد اور سماجی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن ذیشان افضل نے بتایا کہ ٹی 10 کرکٹ میچ شائقین کےلئے بڑی دلچسپی اور خوشی کا باعث ہو گا جو کہ دنیا بھر میں پہلی بار متعارف کرایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے عطیات جمع کرنے کی مہم کے سلسلے میں اس میچ کی ٹکٹیں شرٹ کی صورت میں فروخت ہونگی ۔ انہوں نے اس میچ کےلئے فیصل آباد مدعو کرنے پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام غریب و مستحق طلباءکے لئے تعلیمی اداروں کے قیام ‘ صحت کی سہولیات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت انسانی بھلائی کے لئے دیگر خدمات سرانجام دی جارہی ہےں اور وہ فیصل آباد میں غریب بچوں کےلئے سکول کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ٹی10 چیریٹی میچ میں شائقین کرکٹ اور عام شہری بھر پور انداز میں شرکت کرکے بھلائی کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.