ملک کا بچہ بچہ کرپٹ مافیا کے خلاف ہو گیا ہے،محمودخان
پی ٹی آئی نے اقتدار کو تجارت کا ذریعہ بنانے کی بجائے ملک سے کرپشن جیسے بنیادی مسئلے کے خاتمے کیلئے سیاسی بقاء کو پس و پشت ڈال کر نہایت دلیری کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا
جمعہ 24 نومبر 2017 18:05
(جاری ہے)
جبکہ جلسے سے رکن قومی اسمبلی سیلم الرحمن اور دیگر مقر رین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ اور اہم شحصیات جن میں شیرین گل ، حاجی زبردست خان ، بحرہ مند خان ، حسین شاہ خان جنرل کونسلرز میاں شجاعت علی ، زیور علی ، سجاد علی ، یوتھ کونسلر انور خان ، کسان کونسلر ایوب خان ، امیر زادہ خان ، علی باش خان،خائستہ اور میاں نظر نے اپنے اپنے خاندانوں اور سیکنڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف مثالی اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ اداروں با الخصوص ، صحت و تعلیم کو فعال بنانے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جسکا اعتراف مخالفین بھی کر رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی خواہش مند ہے ملک میں انصاف اور میرٹ کا نظام قائم کرکے ملک کو خود مختار بنانے کے ساتھ ساتھ حقیقی ترقی سے ہمکنار کرنا چاہتی ہے اسلئے ملک کے غیور عوام 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں او ر ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔ محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی روایتی نہیںبلکہ ایک نئی سوچ اور نظرئیے کی جماعت ہے جسکی وجہ سے یہ پورے پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی کی ذات یا مخصوص پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ پاکستا ن کی بقاء و سا لمیت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذی شیرواور نام نہاد پختونوں کے حقوق کے علمبرداروں کا سیاہ دور گزر چکا ہے اور اب عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے اب عوام ان لٹیروں اور ڈاکوئوں کی چالوں میں ہر گز نہیں آئینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.