کمشنر سکھر ڈویژن کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروانے کی ہدایت
پاکستان دشمن کے ٹارگٹ پر ہے، علمائے کرام حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور چھوٹے چھوٹے مسائل کو اشو نہ بنایاجائے،کمانڈنٹ رینجرز
جمعہ 24 نومبر 2017 18:58
(جاری ہے)
کمشنر سکھر ڈویژن محمد محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ 12ربیع الاول کے موقع پر تمام اضلاع میں کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ امن وامان کے مسائل کے علاوہ دیگر مسائل اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے کام کرینگی۔
ڈی آئی جی سکھر پولیس خادم حسین رند نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں اور حالت جنگ میں ہیں، اس لئے کوئی غلطی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، تمام علمائے کرام روٹس کی پابندی کریں۔ کمانڈنٹ رینجرز کرنل امیتاز نے کہا کہ ملک کی صورتحال سب کے سامنے ہے، دشمن نے پاکستان کو ٹارگیٹ کیا ہے، اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کو اشو نہ بنایا جائے، ہر حال میں امن قائم کیا جائیگا اور امن خراب کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تما علمائے کرام باشعور ہیں، وہ حالات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور شرپسندوں پر نظر رکھیں، اس سلسلے میں رینجرز کی پیٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ نے علماء کرام کی شکایت پر سیپکو چیف کو ہدایت کی کہ 10سی12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے میونسپل کمشنرز اور ٹی ایم ایز کو ہدایات دیں کہ عیدمیلا دالنبی ؐ کے جلوسوں کے روٹس پر سے کھدائی کئے گئے روڈوں کو بہتر کیا جائے اور ملبہ فوری اٹھایا جائے، تاکہ ریلیوں کے شرکاء کوکسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کا انتظام بھی کیا جائے۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ نے تینوں اضلاع کے دی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرس اور اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر سکھر نے علماء کرام پر زور دیا کہ جلوسوں کے دوران اذان اور نماز کے اوقات کا خیال رکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، جبکہ لائوڈ اسپیکر ایکٹ پر بھرپور عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس میں سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.