مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی جذبات اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے، شیخ طارق رشید

جمعہ 24 نومبر 2017 21:47

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق ایم این اے وامیدوار این اے 149شیخ طارق رشیدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت عوامی جذبات اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رکشہ ڈیلرایسوسی ایشن کے صدرصادق قریشی کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنمائوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوریت کی علمبرداری کا حق ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور عوام کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ وطن عزیز کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالنے والی حکومت ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پروائس چیئرمین کنوٹمنٹ بورڈ چوہدری جاوید نیاز،صادق قریشی ،حاجی مرتضی،حاجی مصطفی،غلام فرید،مشتاق احمد،راشدقریشی،صائم شیخ،عون،محمدابراہیم ودیگر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :