یونان میں تارکین وطن کے مابین جھگڑا،

ایک افغان مہاجر ہلاک فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا اس جھگڑے کی اصل وجوہات کیا تھیں،دیگر تین زخمی

منگل 28 نومبر 2017 12:47

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) یونانی جزیرے لیسبوس میں تارکین وطن کے مابین جھگڑے میں ایک افغان پناہ گزین ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ اس واقعے میں تین دیگر زخمی بھی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے موریا نامی مرکز کے قریب افغانستان سے تعلق رکھنے والے دس تارکین وطن کے مابین تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا اس جھگڑے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔

متعلقہ عنوان :