سید خورشید شاہ کی نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

پیر 4 دسمبر 2017 21:45

سید خورشید شاہ کی نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا کیمپ کے دورہ کے موقع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیمرا کی شق 5سمیت تمام متنازعہ شقوں کے خاتمہ کے لئے اگر حکومت کوئی ترمیم لاتی ہے تو اپوزیشن اسکی مکمل حمایت کریگی‘اپوزیشن اگر ترمیم لائے تو حکومت کو حمایت کرنی چاہیے ۔وہ پیر کو نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا کیمپ کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور ‘پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات ‘ کے پی کے کی سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی صحافی برادری سے یکجہتی کے لئے کیمپ کا دورہ کررہی ہے ‘پیپلز پارٹی کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ 1988سے شروع ہونے والے آزادی صحافت کے سفر میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ‘آمریت کے ادوار میں بغیر خبروں کے اخبارات کی اشاعت بھی تاریخ کا حصہ ہے ۔