پاو ر پراجیکٹس اوران پر کام کرنے والے افراد کی سیکورٹی کو فول پروف بنا یا جائے۔آر پی اوگوجرانوالہ

پیر 4 دسمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء)ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری اور کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ ملک پاکستان کی ترقی اور خو شحالی کے لیے کا م کرنے والے غیر ملکی انجینئرز کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح و قومی فریضہ ہے ۔ موجودہ ملکی صورت حا ل کے پیش نظر پاو ر پراجیکٹس اوران پر کام کرنے والے افراد کی سیکورٹی کو فول پروف بنا یا جائے۔

پاور پلانٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایس او پی پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے۔اس ضمن میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نندی پور پاور پراجیکٹس کے سیکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ شبیر احمد،انچارج ایس پی یوعلی اکبر چٹھہ ،انچارج سیکیورٹی اعجاز احمد،پولیس ترجمان عامر وسیم ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

علی اکبر نے آر پی او اور کمشنر گوجرانوالہ کو سیکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی ۔دوران وزٹ ریجنل پولیس آفیسر اور کمشنر گوجرانوالہ نے ہدایت کی کہ پاور پراجیکٹس کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے نائٹ ویژن کیمرے،واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹیکٹر اور بائیو میٹرک مشین کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ٹا ور پوسٹوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔آخر میںریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے ریجن بھر کے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اپنے اضلاع میںجاری پاور پراجیکٹس کے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں