ڈاکٹر طاہر القادری کے تین مطالبات،تحریک انصاف کی بھرپور حمایت
شہباز شریف،رانا ثناء سانحہ میں ملوث پولیس افسران مستعفی ہوں،سانحہ کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار جے آئی ٹی بنائی جائے جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے 5رکنی وفد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ‘آج بروز اتوار شیخ رشید احمد،راجہ ناصر عباس،چوہدری برادران سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کریں گے
ہفتہ 9 دسمبر 2017 23:31
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مختلف جماعتوں کی مرکزی قیادت انسانیت کے ناطے سے ہمارے پاس آ رہی ہے ان ملاقاتوں میں شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف دلوانے پر گفتگو ہوتی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں نے عمران خان کا پیغام پہنچایااور ڈاکٹر طاہر القادری کے تینوں مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ حصول انصاف کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری جو قدم بھی اٹھائیں گے تحریک انصاف ساتھ ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ آنے کے بعد ثابت ہو گیا کہ شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ سانحہ میں براہ راست ملوث ہیں اور اب ایک سیکنڈ کیلئے بھی انکا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔انہوں نے کہا کہ 14شہریوں کا قتل غیر معمولی واقعہ ہے اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،تحریک انصاف اول روز سے سانحہ کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ،2014 کے دھرنے کا ایک بڑا مطالبہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو سزا دینا تھا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ عمران خان،ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کے ساتھ ہیں ،شہدائے ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے قانونی،سیاسی ،عوامی سطح پر احتجاج میںساتھ دینے کا فیصلہ پوری پارٹی کا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں اور خود کو قانون کے سامنے سرنڈر کریں ،انہوں نے کہاکہ اگر یہ استعفے نہیں دیتے تو احتجاج کے حوالے سے جو فیصلہ بھی ڈاکٹر طاہر القادری کریں گے ساتھ کھڑے ہونگے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے مزیدکہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنائے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو عالمی امن کی کوششوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔ڈونلڈ ٹرمپ فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔انہوں نے اکہاکہ فیصلہ کو پوپ سمیت یورپی ممالک نے قبول نہیں کیا ۔تحریک انصاف کے وفد میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید ،عبد العلیم خان اور اعجاز چوہدری بھی شامل تھے ،پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ، ڈاکٹر حسن محی الدین،بریگیڈئر(ر) محمد مشتاق ،فیاض وڑائچ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،ساجد بھٹی،جی ایم ملک،جواد حامد،میاں ریحان مقبول،میاں زاہد اسلام،راجہ زاہد و دیگر رہنما شریک تھے ۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق آج بروز اتوار شیخ رشید احمد،راجہ ناصر عباس،چوہدری برادران سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.