گھر گھر ووٹرز تصدیقی مہم 15دسمبرسے شروع ہو گی
ضلع راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 29,47,715ہے ووٹرز ویری فکیشن مہم کے فرائض 49اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر اور 2221تصدیقی آفیسر (ویری فکیشن آفیسرز )سر انجام دیں گے
اتوار 10 دسمبر 2017 16:50
(جاری ہے)
ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ووٹر ز ویریفکیشن مہم نادرا کے جاری کردہ نئے قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کی جائے گی ،غلط انٹری کی صورت میں ووٹر کے قومی شناختی کارڈ پر درج مستقل پتہ کے حوالے سے تصحیح کی جائے گی ۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی زاہد سبحانی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 29,47,715ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 15,73,117جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد۔13,74,598 ہے ۔ایک سوال کے جواب میں زاہد سبحانی نے اے پی پی کو بتایاکہ ووٹرز ٹرن اوور میں اضافے کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹرز آگاہی مہم کے ذریعے ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کے بھی اقدامات کیے ہیں ۔الیکشن کمیشن ذرائع نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ نادرا سے حاصل شدہ ڈیٹا کی روشنی میں فوت شدہ ووٹرز کا نام فہرست سے خارج کیا جائے گا ۔ووٹرز ویری فکیشن مہم کے فرائض 49اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر اور 2221تصدیقی آفیسر (ویری فکیشن آفیسرز )سر انجام دیں گے ۔واضح رہے کہ 2013کے عام انتخابات میں راولپنڈی کے ووٹروں کی مجموعی تعداد 26لاکھ تھی اور معمول کی ووٹر اندراج مہم کے بعد اب راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 29لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.