سانحہ ماڈل ٹائون کی بیوائیوںاوریتیم شہبازشریف سے پوچھ رہے کہ ہمارے پیاروں کا خون کیوں کیا، چودھری شجاعت حسین
سانحہ ماڈل ٹائون میں قتل و غارت انسانیت کی توہین ہے، پہلے دن سے ہم دادرسی کیلئے آواز اٹھا ،رہے، چودھری پرویزالٰہی تکبر چھوڑ دیں، طاہر القادری کے مطالبات مانیں، تمام دوست ثابت قدم رہے، میڈیا کا شکریہ، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
اتوار 10 دسمبر 2017 22:40
(جاری ہے)
ملاقات میں جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری، خرم نواز گنڈاپور اور حسن قادری نے مسلم لیگی قائدین کو خوش آمدید کہا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف جتنی مرضی باتیں کر لیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکے، سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے ساتھ اردو میں لکھا گیا کہ نوازشریف کو بدعنوانی پر نکالا گیا لیکن وہ پھر بھی پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، اب شہبازشریف بھی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا پوری قوم ان سے پوچھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں خواتین کے منہ پر گولیاں کیوں ماری گئیں، بیگناہوں کا قتل عام کیوں کیا گیا، اس قتل عام کے مجرموں کو سزا ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک جماعت کا نہیں عوام کا مسئلہ بن گیا ہے، مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ جس دن سے یہ سانحہ ہوا ہے ہم انسانی بنیادوں پر آج تک ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں، شہبازشریف کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا، کئی جماعتوں نے مل کر اس سانحہ کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کچھ نہیں ہو گا لیکن سڑکوں پر اور عدالتوں میں جدوجہد جاری رہی اب جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سے سارا معاملہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر کا فرض ہے کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے اس معاملہ کو آگے کر لے چلے، ان کے جیلوں میں جانے سے نئی تاریخ رقم ہو گی کیونکہ کرپشن وائٹ کالر کرائم کا کیس ہے اور اس سانحہ میں لوگ کھلم کھلا قتل کیے گئے جن کا خون رنگ لا رہا ہے۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.