حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں ہمارے ساتھ کچھ اقدامات کا وعدہ ہوا اس کے بعد کیا ایک بھی قدم اٹھایا‘ قمر زمان کائرہ
پرانی فہرستوں پر الیکشن کرانا پڑے تو کرائینگے تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے ،سینیٹ میںہمارے علاوہ 79ووٹ ہیں حکومت بل پاس کیوں نہیں کروالیتی فاٹا کے حوالے سے بل آج ایجنڈے پر نہ رکھا گیا تو پھر بھر پور احتجاج کریں گے ‘ اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب سے خطاب
منگل 12 دسمبر 2017 21:30
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت بچائی،اس کیخلاف کبھی سازش نہیں کی ،جب بھی جمہوریت ڈی ریل ہوئی نوازشریف کی وجہ سے ہوئی،میاں صاحبان نے ہرجگہ اپنے بندے لگائے ہوئے ہیں اوراب کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے ،میاں صاحب سازش کرنے والے کا نام بتائیں تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ وہ کون ہے ۔
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے زرداری صاحب کوفون پر آنے کی دعوت دی جس پر آصف علی زرداری صاحب ان سے ملنے کیلئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر لوگوںنے اس بات کا ایشو بنا دیا کہ پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر کے سارا کام خراب کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب بی بی شہید اور نواب زادہ نصرا للہ نے الائنس بنایا تھا تو اس کے سربراہ طاہر القادری تھے اوران کی زیر صدارت اجلاس ہوا کرتے تھے تب بھی شرکت کیلئے وہا ںجایا کرتے تھے ۔ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے کو ئی غلط کام نہیں کیا بلکہ وہ تو آئین کے اندر رہ کرسانحہ ماڈل ٹائون کا انصاف مانگ رہے ہیں ۔اگر کوئی آئین سے باہر بات کرے گا تو پیپلز پارٹی اس کے سامنے کھڑے ہو گی ۔ڈاکٹر طاہر القادری تو آئین کے اندر جدوجہد کرنے کی بات کر رہے ہیں ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر آصف زرداری طاہر القادری کے ساتھ مل گئے تو پیپلز پارٹی ختم ہوجائے گی ۔بھئی اگر پیپلز پارٹی ایسے ختم ہوتی تو اپ موتی چور لڈو بانٹیں اپ تو پہلے ہی کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے ۔پہلے دن سے ہم نے عوامی تحریک کے موقف کو اسپورٹ کیا ہم نے اچانک یہ اسٹینڈ نہیں لیا۔انہوںنے کہا کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس اور نئے سال کی خوشیاں مبارک ہو ۔اللہ کرے اس نئے سال میں ملک کا امن بحال ہو ۔پاکستان میں ایسا معاشرہ تشکیل پائے جو امن اور خوشحالی کا پیغام ہو ۔ہمیں ایسا کوئی ایک پوائنٹ بتایا جائے جس پر اقلیتوں کے لئے پیپلز پارٹی نے کام نہ کیا ہو ۔پیپلز پارٹی پہلے ہی اقلیتوں کے بہت سے معاملات قوم کے سامنے رکھ چکی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.