چین کی پاکستانی ماہرین کو قدیم تہذیبی مقامات، آثار اور اشیاء کو محفوظ بنانے، ان کی دیکھ بھال کی تربیت دینے کی پیشکش
بدھ 13 دسمبر 2017 13:24
(جاری ہے)
یہ مثالی دوستی باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید گہری ہورہی ہے۔
مختلف شعبہ جات کی طرح علم وادب اور تاریخ وثقافت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوںنے وفد کو بتایا کہ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی سربراہی میں قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن نے وفاقی دارالحکومت میں قومی عجائب گھر کی تعمیر کے لئے اہم پیش رفت کی ہے اور آئندہ سال کے آغاز میں عجائب گھر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انجینئر عامر حسن نے بتایا کہ پاکستان قدیم ترین تہذیبوں کا مرکز ہے۔ اسلام کے علاوہ وادی سندھ، گندھارا، مہر گڑھ، موئنجوداڑو اور ہڑپہ سمیت دنیاکی بڑی تہذیبوںاور مختلف مذاہب کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان ہر سال سکھ یاتریوں کے مذہبی تہواروں کے بہترین انتظامات کرتا ہے۔ بدھ مت کے پیروکاروں کی آمد اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کا بھی باضابطہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کی مکمل آزادی ہے اور وہ پاکستانی شہری کی حیثیت سے ان کے تمام حقوق کا تحفظ کیاگیا ہے۔ چینی وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے کوششوں کو سراہتے ہوئے آثارقدیمہ کو محفوظ بنانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے پاکستانی ماہرین کی چینی ماہرین کے ذریعے تربیت کی پیشکش کی تاکہ ان کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو۔ انجینئر عامر حسن نے چینی ماہرین کی جانب سے تربیت کی پیشکش پر وفد کا شکریہ اداکیا۔ دریں اثناء وفد نے انجینئر عامر حسن کی دعوت پر 70سالہ جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میوزیم میں منعقدہ تاریخی نوادارت کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے فن پاروں اور مختلف تاریخی اشیاء میں گہری دلچسپی لی۔ وفد سے ملاقات کے موقع پر قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی، ڈپٹی سیکرٹری نذیر احمد کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.