ورلڈ کپ 2019ء سے قبل گرین شرٹس کو پریکٹس کا بھرپور موقع ملے گا
جمعرات 14 دسمبر 2017 15:19
(جاری ہے)
2019 کے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ میں پانچ ون ڈے میچز ہوں گے جبکہ مئی میں ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے مربوط پلان تیار کیا ہے تاکہ پاکستانی کھلاڑی انگلش کنڈیشن سے ہم آہنگ ہوسکیں۔اس سال پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔ پاکستان ٹیم 1999 میں بھی انگلینڈ ہی میں ورلڈ کپ فائنل کھیل چکی ہے۔لارڈز میں فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔نئے سال کے آغاز پر پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ مئی میں پاکستانی ٹیم آئرلینڈ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز اور لیڈز میں دوٹیسٹ میچ ہوں گے۔اس کے بعد پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔27جون سے پاکستانی ٹیم زمبابوے میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلے گی۔ ڈبل لیگ کے تحت ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ میچوں کے بعد دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔تین ملکی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹر نیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی۔اکتوبر میں پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچ ورلڈکپ سے قبل مارچ میں امارات میں ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ساتھ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔دسمبراورجنوری میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، اس فل ٹور میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔آئندہ سال فروری اور مارچ میں پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن ہوگا، اپریل میں ایک ماہ آرام کے بعد پاکستان ٹیم 2019 کے ورلڈ کپ کی مہم شروع کرے گی۔مئی میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ کر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلش ٹیم کے ساتھ پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔ورلڈ کپ30مئی سی14جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں ہوگا جس میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ انگلینڈ پانچویں بار ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔10ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوں گی اور ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز ہوں گے۔آٹھ ٹیمیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے براہ راست ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائنگ راونڈ کے بعد مزید دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.