ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ ‘مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے استعمال کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ‘منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا‘ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے بہترین علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایات
جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے استعمال کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری فلاحی منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں تا کہ علاقہ کے عوام جلد منصوبوں سے مستفید ہو سکیں ۔غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ترقی کے ثمرات ضلع کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تا کہ لوگوں کو معیاری سہولیات بہم پہنچانے میں تاخیر نہ ہو۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ ذمہ داری کو کما حقہ پورا کریں اور مریضوں کے بہترعلاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.