چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، 8 انکوائریوں، دو انویسٹی گیشنز کی باقاعدہ منظوری دید ی گئی
نیب کا اسحاق ڈار کے ریڈ نوٹس جاری کرنے، انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ اسحاق ڈار کو ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہوسکے، احتساب عدالت پہلے ہی انہیں اشتہاری قرار دے چکی
جمعرات 14 دسمبر 2017 19:20
(جاری ہے)
دوسری انکوائری کی ایگزیکٹو بورڈ نے تمام شواہد کا مکمل جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جس میں پنجاب میں مبینہ طور پر 56غیر قانونی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے قیام اور ان میں اربوں روپے کی بدعنوانی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
تیسری انکوائری کی منظوری پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران / اہلکاروں کی طرف سے پی آئی اے کے سابق CEO کی طرف سے پی آئی اے کا طیارہ A-310 غیر قانونی طور پر جرمنی لے جانے اور بعد ازاں کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان کو 500ملین روپے سے زائدکا نقصان پہنچایاگیا۔چوتھی انکوائری کی منظوری حبیب بینک لمیٹڈ نیویارک برانچ امریکہ اور حبیب بینک ہیڈ کوارٹرز اور دیگر کے خلاف دی گئی ۔ اس کیس میں حبیب بینک پر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ امریکہ حبیب بینک نیویارک برانچ کو پہلے ہی 225ملین امریکی ڈالر جرمانہ کر چکا ہے۔ پانچویں انکوائر ی کی منظوری ارشاد احمد میمن چیف انجینئرمحکمہ آبپاشی سکھر کے خلا ف دی گئی اس کیس میں ملزم پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔چھٹی انکوائری کی منظوری ڈاکٹر پروین نعیم شاہ وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور اور دیگر کے خلا ف دی گئی ۔ اس کیس میں ملزمان پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے ، اختیارات کا ناجائزاستعمال اورسنگین بدعنوانی کے الزا مات ہیں۔ساتویں انکوائری کی منظوری نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ ، خیر پور، سکھر، روہڑی اور دیگر افسران/ اہلکاروں کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ، فنڈ میں خردبرد اور قومی خزانے کو تقریباًً 190ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔آٹھویں انکوائری کی ایگزیکٹو بورڈ نے تمام شواہد کا مکمل جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جس میں ملتا ن میں میٹروبس پروجیکٹ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بدعنوانی ، سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال اور پیپر ا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ایگزیکٹو بورڈ نے دو انویسٹی گیشن کی منظوری دی ۔ پہلی انویسٹی گیشن کی منظوری سابق ایم پی اے نصراللہ بلوچ کے خلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال اور ریکارڈ میںردوبدل پر دی گئی اور دوسری انویسٹی گیشن کی منظوری پاک پی ڈبلیو ڈی لاڑکانہ کے افسران/ اہلکاروں کے خلاف سرکاری فنڈز میں خرد برد اور قومی خزانے کو 6.595 2 ملین روپے نقصان پہنچانے پر دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اسحاق ڈار کے ریڈنوٹس جاری کرنے او ر ان کو انٹر پول کے زریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا کیونکہ انکو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت نے پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.