سندھ حکومت خواتین کو ہر قسم کی ہراساں کرنے کے خلاف کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سمٹ کا موضوع اہم ہے، سائنس فکشن تبدیل ہوکر حقیقت بن رہی ہے، سمٹ سے یہ بات سمجھ میں آجائیگی دنیا کس طرح تبدیل ہو رہی ہے، سید مراد علی شاہ
جمعرات 14 دسمبر 2017 21:28
(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے، یہ فورم ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرینورئیرز کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افرادی قوت بڑی تعداد میں موجود ہے،افرادی قوت سے ہی چین ایک بہت بڑی قوت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے تقریبا تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل بھی بن گئے ہیں۔حکومت 50 ہزار سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دی رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بہتری لائی ہے، آئی کیپ کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کریں گے۔کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ورلڈ بینک پیچامتھو ایلنگووین Patchamuthu illangovan نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں شامل ہونے کے لیے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہو گا، تیز ترقی کے لیے پاکستان کو شرح آبادی بھی ایک فیصد پر لانی ہو گی۔چئیرمین یو این کمیٹی پروفیسر عطا الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں مزید تیزی سے آگے جانا ہو گا تاکہ دنیا کے ساتھ چل سکیں ۔ چئیرپرسن آئی کیپ چارٹرڈ اکانٹنٹس ویمن کمیٹی حنا عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ہم انڈسٹری کے ہر شعبے میں ویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔تقریب کے دوران صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے وزیراعلی سندھ کو تعریفی شیلڈ پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.