ہلال ِاحمر پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں،شیخ انصر عزیز
جمعرات 14 دسمبر 2017 21:38
(جاری ہے)
یہ ریلی فیصل مسجد سے فیصل چوک اور پھر فیصل چوک سے فیصل مسجد تک تھی۔اِس ریلی میں 50سے زائد رضاکار سائیکلسٹ شریک ہوئے۔ ریلی کا مقصد رضاکارانہ جذبوں کا فروغ، روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی، ٹریفک قوانین کی پاسداری کا پیغام پھیلانا تھا۔
’’عالمی یومِ رضاکار‘‘ کی مناسبت سے سائیکل ریلی میں مرد و خواتین سائیکلسٹ شریک ہوئے۔ شیخ انصر عزیز کا کہنا تھا کہ آج کا یہ ایونٹ میرے لیے باعث ِ طمانیت ہے، موجودہ حالات میں رضاکارانہ جذبوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ ہم نے سائیکلنگ ٹریکس تعمیر کیے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ ہم وی آئی پی مہم (والینٹئرز اِن پولیس) کا آغاز کررہے ہیں، ہلالِ احمر کے رضاکار ہمارے دست وبازوہوں گے۔ اِس موقع پر سینکڑوں رضاکاروں نے ہاتھ اُٹھا کر وی آئی پی مہم اور ایمبولینس کو راستہ دیں ، زندگی کو راستہ دیں کا حصہ بننے کا عہد کیا۔شعبہ یوتھ اینڈ والینٹئر کے سردار سمیع اللہ عباسی نے کہا کہ رضاکارانہ جذبوں کے فروغ میں ہلالِ احمر پاکستان اور بالخصوص یوتھ اینڈ والینٹئر ڈیپارٹمنٹ انتہائی مستعدی سے سرگرم عمل ہے۔ ہماری کاوشوں سے ملک بھر کے 92 اضلاع میں رضاکاروںکی ایک بڑی کھیپ مکمل فعال اور متحرک ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر سعیدالٰہی کے وژن کے مطابق یہ تعداد آئندہ آنے والے سالوں میں 50 لاکھ ہوجائے گی۔تقریب سے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب، بار ایسوسی ایشن کے نوید ملک اور قائمقام سیکرٹری جنرل ہلال ِاحمر عبیداللہ نے بھی خطاب کیا۔ہلالِ احمر کی جانب سے میئر شیخ انصر عزیز، ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری، ملک مطلوب، نوید ملک، میڈم عائشہ، مصباح مشتاق کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.