سکھر،صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت صرف اجلاس پر اجلاس کر رہی ہے عملی کام نظر نہیں آرہا،حاجی محمد جاوید میمن
دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے اور اس جدید دور میں سکھر میں آج بھی پھٹکری کے ذریعے پانی صاف کیا جا رہا ہے،چیئرمین سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس
جمعرات 14 دسمبر 2017 22:46
(جاری ہے)
جس کی وجہ عوام کو پینے کا آلودہ ، بدبودار اور مضرصحت پانی فراہم کرنا ہے جہاں صاف پانی میسر نہ آنے سے گردے کی بیماریاں ، جگر کی بیماریاں ، پیٹ کی بیماریاں، جلد کی بیماریاں عام ہیں۔
یہ المیہ ہے کہ بڑے لوگ تو منرل واٹر استعمال کرتے ہیں لیکن غریبوں کے لیے بدبودار مضر صحت پانی جہاں ان کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے وہی علاج معالجے کیلئے گورنمنٹ اسپتال ان کو سہولیات نہیں دیتا۔ منتخب نمائندے عوام سے ووٹ تو لے لیتے ہیں لیکن انکی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میںناکام رہتے ہیں۔ سکھر میونسپل کارپوریشن عوام کے پیسے کو غیر ضروری کاموں میں استعمال کر رہی ہے ہونا تو یہ چاہیئے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے یہ پیسہ استعمال کیا جائے ۔ دریائے سندھ کے کنارے پر رہتے ہوئے بھی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، پرانے دور میں قائم ہونیوالی واٹر ورکس کی قدیمی لائنیں گل ، سڑکر ختم ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی کے اندر گندے نالیوں کا پانی مکس ہوکر عوام کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ وہ پانی پینے کا تو دور کی بات ہے نہانے کے قابل بھی نہیں ہوتا۔ سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر شہر میں پینے کے صاف پانی کیلئے لگائے گئے جدید طرز کے شعبے کو فوری طور پر اسٹارٹ کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے۔ دیگر صورت میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس عوامی طاقت سے بھرپور احتجاج کریگی۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.