اوبور منصوبہ کے ثمرات آئندہ 5سالوں میںوقوع پذیر ہونگے، بین الاقوامی تجارتی ماہرین
اوبور اور اس سے منسلک منصوبے بالخصوص سی پیک خاص اہمیت کا حامل ہے، سی پیک نے دوطرفہ تعلقات کو ہمالیائی بلندی پر پہنچا دیا ہے،قانونی وآئینی رکاوٹوں کو بتدریج دورکر لیا جائیگا،چین کے برآمداتی اہداف دہرا ہندسہ اور منصوبہ سے منسلک ممالک 6فیصد شرح نمو عبور کر لیں گے، چین 24ممالک میں 75اقتصادی زونز کی تعمیر وترقی میں مصروف ہے، سابق چینی نائب وزیر تجارت وی جیان گو کی گفتگو
جمعہ 15 دسمبر 2017 18:18
(جاری ہے)
بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ، اس منصبوے کی اہمیت سی پیک منصوبے مزید دو چند کردی ہے جو کہ پاک چین دوستی کو بلندیوں تک لے گیا ہے ۔
سی پیک کی بدولت چین کو ایسے علاقوں تک رسائی ہوگی جس کی کوئی بھی ملک خواہش کرسکتا ہے ۔ چین کے سابق نائب وزیر تجارت وی جیان گونے میڈیا ٹاک میں کہا کہ اوبور منصوبہ کے ثمرات چین اور منصوبے کے منسلک ممالک کو آئندہ پانچ سے دس سالوں تک پہنچنا شروع ہوں گے چونکہ کسی بھی منصوبے کی شروعات میں اس کا ادراک نہیں کیا جا سکتا کہ یہ کس حد تک کامیاب ہوگا لیکن آہستہ آہستہ جب فوائد کا ظہور شروع ہوتا ہے اس وقت اس کی افادیت کا اندازہ ہوتا ہے۔چین کی رواں سال برآمدات 15فیصد اضافہ کیساتھ 785.9بلین ڈالر ہیں ۔ اوبور اور اس سے منسلک تمام منصوبے جس میں سی پیک خاص اہمیت کا حامل منصوبہ ہے میں جو قانونی وآئینی رکاوٹیں ہیں ان کو بھی بتدریج دور کیا جائے گا ۔ چین کی شرح نمو آئندہ پانچ برسوں میں دوہرا بند عبور کر جائے گی اور اس منصوبے سے منسلک ممالک کی شرح نمو بھی 6فیصد سے زائد رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس وقت منصوبے سے منسلک 24ممالک میں 75اقتصادی زونز کی تعمیر وترقی میں مصروف ہے ۔ اس سے صرف چین کو ہی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ان تمام ممالک کی اقتصادی ومعاشی حالت روز افزوں بہتری کی جانب گامزن ہوگی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.