ہم اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں،کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ
جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19
(جاری ہے)
اس موقع پر اجلاس کو رواں ماہ کی 18تاریخ سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات اور ان کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے قلع قمع کیلئے معاشرے کے تمام افراد اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ گزشتہ مہموں کے دوران پائے جانے والے نقائص دور کرنے کی کوشش کریں، ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر پورے ڈیرہ ڈویژن بشمول فاٹا ڈیرہ ، ٹانک اور سائوتھ وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلوائیں گی، تمام محکمے مہم کی کامیابی کیلئے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔مانیٹرنگ کے نظام کو مربوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، اس قومی کازکی انجام دہی میں کوئی محکمہ یا اہلکار غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ پولیو ورکر بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اہداف کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.