خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس (کل) شروع ہوگی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی دوروزہ کوالٹی ایشورنس کانفرنس (کل) پیر سے شروع ہوگی جس کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں‘ کانفرنس مین امریکا‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ سعودی عرب‘ بحرین اور فلپائن کے علاوہ ملک بھر کی سوسے زائد جامعات سے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے سربراہان ‘ منتظمین اور دیگر متعلقہ ماہرین شرکت کریںگے‘کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کے ایم یو کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر آسیہ بخاری نے کہاہے کہ یہ دو روزہ کانفرنس طویل مشاورت اور غوروغوض کے بعد منعقدہ کی جارہی ہے جس میں کوالٹی انہانسمنٹ سے متعلق 25 مقالہ جات پیش کیے جائیں گے جبکہ ان کے علاوہ بیرونی ممالک سے آئے ہوئے بین الاقوامی ماہرین بھی اس کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرینگے۔