انڈونیشیا میں 6.5شدت کا زلزلہ،خاتون سمیت 2افراد ہلاک،متعدد زخمی ،درجنوں گھر تباہ
زلزلے کی شدت 6.5تھی اور مرکز ملک کے مرکزی علاقے میں زمین سے 56 میل گہرائی میں تھا،زلزلہ پیما مرکز
ہفتہ 16 دسمبر 2017 14:30
(جاری ہے)
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے بہت سے حصوں میں لوگ پریشانی کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے اور جاوا کے ساحلی علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہو گئے۔
انڈونیشیا کے ٹیلی وژن نے بتایا کہ ساحلی علاقے چھوڑ کر جانے والوں کی بھاری تعداد کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا ہے۔سانحات سے متعلق قومی ادارے کے ترجمان سوٹوپو پرسو نگروہو نے بتایا کہ ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں لیکن وہ فوری طور پر تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی جاوا کے متعدد شہروں میں عمارتیں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت جکارتہ اور کئی دوسرے شہروں اور دیہاتوں میں تقریبا 20 سیکنڈز تک زلزلے کے طاقت ور جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکہ کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 5 تھی اور اس کا مرکز ملک کے مرکزی علاقے میں زمین سے 56 میل گہرائی میں تھا۔انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات گاہے گاہے ہوتے رہتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.