ملک شاہ محمد وزیر نے پشاور رنگ روڈ پر روزانہ دن کے اوقات میںٹریفک جام سے متعلق موصول ہونیوالی شکایات پر نوٹس لے لیا
ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:04
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے عوام کی شکایات بھی سنیں اور ٹریفک کے حکام سے بھی معلومات حاصل کیں۔عوام اورٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی تعمیر کی وجہ سے لوگ مختص شدہ متبادل روٹس پر آمد ورفت کر رہے ہیں لیکن ان روٹس پر ٹریفک کا دبائو زیادہ ہونے اورباالخصوص دن کے اوقات میں مال بردار اور دیگر بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے،بیشتر لوگوں کی رائے تھی کہ رینگ روڈ اور دیگر متباد ل روٹس پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے مال بردار اور بڑی گاڑیوں کے لئے علیحدہ لین مختص کیا جائے اور اگر ممکن ہو سکے تو مال بردار گاڑیوں کو شام کے اوقات کے بعد ہی رینگ روڈ سمیت دیگر روٹس پر آمد و رفت کرنے کا پابند بنایا جائے۔
متعلقہ حکام نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کو پیش کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان نے اس سلسلے میں ٹریفک ،بی آر ٹی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کوپشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی تعمیر کے باعث عوام کی آمد ورفت کے لئے رینگ روڈ سمیت تمام متبادل روٹس پر ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل جاری رکھنے اور مال بردار اور بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت کو جاری کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کی تعمیر کے باعث پشاور کے عوام کو عارضی طور پر کچھ عرصے کے لئے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن انشاء اللہ بہت جلد وہ ایک جدید سفری سہولیات پر مشتمل ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہوں گے۔ملک شاہ محمد نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکو ر ہے کہ وہ متبادل روٹس کے ذریعے آمد و رفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اخبارات،ریڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے جی ٹی روڈ سمیت دیگر متبادل روٹس کے استعمال سے متعلق عوام کو مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.