تحریک انصاف نے عوام کے ندر شعور پیدا کیا انہیں ووٹ کے درست استعمال کا حق دلایا ہے ، وزیر آبپاشی محمود خان
پی ٹی آئی نے روائتی اور خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے جو جدوجہد شروع کی ہے اس کی ابتداء وزیر اعظم نواز شریف سے شروع ہو گئی ہے، قوم کے سامنے لٹیرے ، چور سیاستدانوں کو بے نقاب کر دیا ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سرکاری اداروں میں جو اصلاحات شروع کیں ان کی ثمرات سے آج عوام مستفید ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر کا شمولیتی اجتماع سے خطاب
اتوار 17 دسمبر 2017 19:40
(جاری ہے)
اجتماع سے ضلعی کونسلر بہادر خان اور پی ٹی آئی مٹہ کے ممتاز رہنما اختر علی خان نے بھی خطاب کیا ۔
صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سرکاری اداروں میں جو اصلاحات شروع کیں ان کی ثمرات سے آج عوام مستفید ہو رہے ہیں اور عوام کو ان کے گھروں کے دہلیز پر سہولتیں فراہم ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں سے بدعنوان اور راشی افسروں اور اہلکاروں کو لگام ڈالی گئی ہے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دی گئی ہیں اب کوئی ملازم بدعنوانی کا مرتکب نہیں ہوسکتا ۔انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور تمام رہنمائوں کی کاوشیں عوام کی تعاون سے رنگ لائی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں سمیت دیگر اداروں میں عوام کو بغیر کسی سفارش اور رشوت کو ان کے حقوق مل رہے ہیں اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایسی کوئی حکومت آئی ہے جو عوام کی خیر خواہ اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پوری طرح مخلص ہے ۔انہو ںنے کہا کہ ہمارے ملک اور باالخصوص خیبر پختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں تاہم اس سے صحیح معنوں میں استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، عمران خان ایک ایسا لیڈر ہے جس کے دل میں غریب عوام اور ملک کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کی اہلیت موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان ہی ان چیلنجوں پر قابو پا سکتے ہیں ۔محمود خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تمام اختیارات عوام کو منتقل کر دئیے ہیں اور گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے تمام فیصلے عوامی خواہشات کے مطابق کئے گئے ہیں جس کی بدولت آج خیبر پختونخوا میں ایک شفاف نظام قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی کارکردگی پر پورے ملک میں جیتی گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.