نواز شریف پیر سیال شریف سے ملاقات کیلئے آئندہ چند دنوں میں جھنگ کا دورہ کریں گے
بروقت ارکان اسمبلی کے استعفیٰ نہ روکے گئے تو حکومت کا دھڑام تختہ ہوسکتاہے،قریبی رفقا ء کا مشورہ شہبازشریف سے ملاقات کے بعد نواز شریف جھنگ جانے کا حتمی اعلان کریں
پیر 18 دسمبر 2017 20:35
(جاری ہے)
میاں محمد نواز شریف نے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی مشورہ کی خواہش کا اظہار کیا جو کہ ممکن ہے آج منگل کی شام تک ون آن ون ملاقات میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے۔
دوسری جانب مسلم لیگ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ میں نواز شریف کے آحامیوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مستعفی ہونے کا کہہ دیں تو پیر سیال کا مطالبہ پورا ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے قبل نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ہدایت کیت ھی کہ ارکان اسمبلی کے استعفوں کے بحران کو خصوصی مانیٹر کریں اور پیر آف سیال کو قائل کریں، تاہم اس پر شہباز شریف نے پیر آف سیال پیر حمید الدین سے ملاقات کرکے سارے معاملات بات چیت سے حل کریں گے تاہم بعد ازاں وزیراعلیٰ سے ملاقات نہ کی۔ نواز شریف کے لندن سے واپسی کے بعد آج منگل کو احتساب کورٹ پیشی کے بعد پنجاب ہائوس میں چند دیگر ساتھیوں سے ایک بار پھر مشاورت کرکے اپنے جھنگ جانے کا فیصلہ کو حتمی ترتیب دیں گے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد جلسہ کے بعد پیر آف سیال نے وارننگ دی تھی کہ اگر صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو پھر وہ دیگر مطالبات بھی سامنے رکھ سکتے ہیں۔ لیکن رانا ثناء اللہ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت پریشان ہے کہ اگر رانا ثناء اللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا تو پھر وہ سانحہ مادل ٹائون سمیت دیگر اہم انکشافات کر سکتیہین جو کہ حکومت کی صحت کے لئے مزید خطرناک ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.