خیبر پختونخوا کا واحد برن اینڈٹراما سنٹر 30 جون 2018تک مکمل کرلیا جائیگا
پیر 18 دسمبر 2017 21:57
(جاری ہے)
جدید آلات سے لیس اس سنٹر میں مر یضوں کو تمام ترطبی سہولیات دی جائیںگی۔
جدید لیبارٹریز ،آپریشن تھیٹرز ،پلاسٹک سرجریز اور دیگر تما م تر جدید طبی سہولیات سنٹر میں ہی مریضوں کو میسر ہونگی ۔برن اینڈ ٹراما سنٹر میں 912ملین روپے کی لاگت سے جدید میڈیکل آلات کی تنصیب کاکام بھی تیزی سے جاری ہے ۔آگ اور مختلف حادثات میں جھلسنے والے مریضوں کے علاج کے لیے یہ سنٹر خیبر پختونخوا اور ملکی سطح پراپنی نوعیت کا پہلا طبی مرکزہے،خیبر پختونخوا میں برن سنٹر کی عدم موجودگی کے باعث آگ سے شدید جلنے والے مریضوں کو کھاریاں میں موجود برن سنٹر منتقل کیا جاتا ہے تاہم پشاور میں اس سنٹر کی تعمیر سے صوبے میں ایسے حادثات کے زخمیوں کے لیے آسانی ہوگی۔صوبائی حکومت نے پارسا کے ذریعے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ سے بر ن اینڈ ٹراما سنٹر پر کا م کا اغاز کیا ہے جہاں مر یضوں کو تمام تر سہولیات دی جائیگی ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر بر ن سنٹر پر کا م شروع کررکھا ہے جسے 30 جون 2018 تک مکمل کیا جائیگا۔برن سنٹر کی بروقت تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق تیزی سے کام ہورہا ہے اور اس سلسلے میں پیش رفت کے حوالے سے تمام مجاز حکام اور متعلقہ ادارے کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔محکمہ ریلیف بھی روزانہ کی بنیاد پر کا م کا جائزہ لے رہا ہے اور مقررہ وقت میں کا م مکمل کرنے کے لئے کمربستہ ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.