فیصل آباد، پنجاب میں بچوں کے حقوق کی صورت حال پر کانفرنس پر وین شاکر کمپلیکس میںانعقاد
پیر 18 دسمبر 2017 22:06
(جاری ہے)
بچوں کے حقوق پر کام کرنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں میرے دروازے ان کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ان کو میری کہیں بھی ضرورت ہو بچوں کے حقوق کیلئے میری اور ادارے کی خدمات حاضر ہیں۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمحمد اقبال ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جو کہ ہر بچے کو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب ملنا چاہئے مناسب خوراک ہر بچے کی بنیادی ضرورت ہے جو کہ اٴْس کی نشونما کے لئے انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر غربت کی وجہ سے بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب ہے ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کوقابو میں لانا ہو گا ممبر قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام بچوں کو مساوی حقوق دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے قومی اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے متعلق بنائے جانے والے کمیشن کے بِل کو پاس کرنا اس حکومت کا اہم کارنامہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بچوں کے حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں جیسا کہ بھٹوں پے کام کرنے والے مزدور بچوں کو قانون سازی کر کے تعلیم کی طرف راغب کرنا ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئر بیورو کے ذریعے بچوں کو تحفظ اور سکالرشپ کے ذریعے بچوں کی حوصلہ افزائی ان کے بہترین اقدامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو بچہ مزدوری کے خاتمے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے اور کم عمری کے شادی کے قانون کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل طارق جاوید نے کہا کہ ریاست اور معاشرے کو بچے کے حقو کے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔رہنما حقوق اطفال تحریک سجاد احمد چیمہ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے متعلق قوانین کی عوام میں آگاہی کی اشد ضرورت ہے اور ریاست پر یہ ذمّہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان پر پوری طرح قوانین کی روح کے مطابق عمل درآمد کے تا کہ کوئی بھی بچہ اس معاشرے میں تشدّد کا شکار نہ ہو ہم بچوں کو ان کے حقوق فراہم کر کے ہی عالمی برادری میں اپنا مقام پیدا کر سکتے ہیں فرزانہ چوہدری چیئر پرسن حقوق تحفظ اطفال کمیٹی میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کے حقوق کے متعلق آگاہی یونین کونسل کی سطح پر دی جائے ہر یونین کونسل کے دفتر میں بچوں کے حقوق کے متعلق بورڈز آویزاں کیئے جائیں۔ انسانی حقوق تحریک کی رہنما نازیہ سردار نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا خاص طور پر معذور بچوں کے حقوق کو ترجیح دینا ہو گی ۔ بچوں کے متعلق بننے والے تمام قوانین میں عمر کے تعین کو بچوں کے حقوق کے عالمی معاہدے کی روشنی میں ہم آہنگ کرنا ہو گا ۔ کوآرڈینیٹر چائلڈرائٹس موومنٹ ندا مقبول نے بچوں کو درپیش مسائل ، چیلنجز اور ان پر ہونے والے مختلف اقسام کے تشدد کی روک تھام اور تدارک کیلئے ریاستی مشینری کو اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہو گا ۔گرل گائیڈ کی ڈسٹرکٹ ٹرینیر آمنہ احسان کی رہنمائی میں گرل گائیڈ کی ممبران نے بچوں کے حقوق پر ایک خوبصورت خاکہ پیش کیا ۔پروفیسر انجم جیمز پال میں تمام شرکاء اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا کانفرنس میں چیئر مینز یونین کونسلز طارق محمود کمبوہ، عاطف کسانہ، میاں سجاد احمد اور میاں شرافت کے علاوہ مبران میونسپل کارپوریشن زاہدہ بھٹی، رضیہ سلطانہ، مینجر صنعت زار چوہدری محمد سلیم بلندیہ، فیصل آباد ڈویژن بھر سے سماجی تنظیموں کے نمائندگان، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ ، صحافیوں اور طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.