نوازشریف جدہ کی بجائے ریاض جائیں گے‘سعودی ولی عہد سے ملاقات کا امکان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 دسمبر 2017 12:42

نوازشریف جدہ کی بجائے ریاض جائیں گے‘سعودی ولی عہد سے ملاقات کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 دسمبر۔2017ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج شام سعودی عرب کے شہر جدہ کے بجائے ریاض جائیں گے۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ملاقات کا امکان ہے۔مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں نوازشریف غیرملکی ایئرلائن ایس وی 739 پرآج ریاض روانہ ہوں گے جہاں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ہمراہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ملاقات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے علاوہ شریف برادران ریاض میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب میں مسلم دنیا کے مسائل پر بات کریں گے ،ملکی معاملات پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ این آر او کی بات بالکل غلط ہے‘سعودی عرب این آر او کرا رہا ہے تو دوسرا فریق کہاں ہے؟

متعلقہ عنوان :