برطانیہ میں 1600کاروںکی کار پارک میں آتشزدگی،

پارکنگ میںکھڑی تمام گاڑیاں جل گئیں

پیر جنوری 12:12

لیور پول ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) برطانیہ کے شہر لیور پول میں 1600کاروں کی گنجائش والے کار پارک میں آتشزدگی کے نتیجہ میں پارکنگ میں کھڑی تمام گاڑیاں جل گئیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کار پارک میںاس وقت قریب واقع ایرینا میں انٹر نیشنل ہارس شو کے سلسلہ میں آنے والے لوگوں کی گاڑیاں کھڑی تھیں۔ حادثہ کے بعد ہارس شو منسوخ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق آگ ابتدائی طور پر ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی میں لگی جس نے تمام گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا اور کوئی بھی گاڑی نہیں بچی تاہم اس واقعہ میں کوئی فرد یا گھوڑا زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ جلنے والی گاڑیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ معاوضہ کے لئے متعلقہ انشورنس کمپنیوں سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :