کاشتکار لہسن کو بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری گوڈی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی شروع کردیں، ماہرین زراعت

منگل 2 جنوری 2018 17:55

عارف والا۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء)ماہرین زراعت عارفوالا نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری طور پر تین سے چار مرتبہ گوڈی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت کی ہے کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے حفظتی اقدامات کریں خاص کر جھلسائو کی بیماری کے بارے میں کسی غفلت کا مظاہر ہ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ جھلسائو کی بیماری کا لہسن کی فصل پر حملہ آور ہونے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں جبکہ جوں جوں حملہ کی شدت اختیار کرتا ہے تمام پتے خشک ہوکر چڑ مڑ ہوجاتے ہیں اور اسی طرح لہسن کی گھٹیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اس بیماری کی علامت اگرچہ کورے کے نقصان سے ملتی جلتی ہے ۔