کرکٹ ڈپلو میسی کے ذریعے ہی پا ک بھارت تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں ،شبیراحمد

منگل 2 جنوری 2018 19:04

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق درازقد فاسٹ بائولر شبیراحمد نے کہا ہے کہ کرکٹ ڈپلو میسی کے ذریعے ہی پا ک بھارت سرحد پر کشیدگی ختم ہو سکتی ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک پر امن طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں لہذا بھارتی حکومت روایتی سرد مہری کا رویہ ترک کرکے کرکٹ کے کھیل کو نفرت کی بھینٹ چڑھانے سے گریز کرے ،گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خانیوال ایکسپریس کے نا م سے مشہور سابق فاسٹ بائولر شبیراحمد نے کہا کہ کھیل امن ،محبت ،رواداری اور بھائی چارے کو فروغ د ینے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں لہذا اگر پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ تعلقات دوبارہ بحال ہو جائیں تو اس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری آئیگی اور دونوں ملکوں کی عوام سمیت دُنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو سنسنی خیزی سے بھر پور کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :