حا صل پور ، پریس کلب تحصیل کے زیر اہتمام دریائے ستلج کی بندش کے خلاف و بحالی صوبہ بہاولپور کے لیے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
بدھ 3 جنوری 2018 21:04
(جاری ہے)
وسیم انور کونسلر ۔ فیا ض خان کھوکھر صدر حا صل پور پریس کلب تحصیل حا صل پور،آصف نواز ایڈوکیٹ،عبدالشکور کھوکھر نمبردار،حافظ شاہد سابق ممبر تحصیل کونسل حا صل؛پور،،شیک محمد سلیم سرپرست حا صل پور پریس کلب تحصیل حا صل پور،فیا ض مونڈ،مھر اسماعیل ایڈوکیٹ نے کی،ریلی عدالت چوک پہنچی جہاں سے واپسی ریلی پریس کلب پہنچی،ریلی میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی،ریلی میں زبردست نعرہ بازی کی گئی،جہاں پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جلسہ سے خان خدا یار چنڑ چیرمین بحالی صوبہ بہاولپور،ذوالفقار علی قائم خانی آرگنائزر پریس کلب تحصیل حا صل پور،میڈم شبانہ کو ثر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور و چیئر مین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی آبی دہشت گردی کے نتیجہ میں دریائے ستلج بند ہو گیا ہے،قحط سالی کے آثار پیدا ہو نے لگے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر دریائوں میں پانی بحال نہ کیا گیا، تو ہیڈ پنجند ہیڈ اسلام ہیڈ سیفن ہیڈ سلیمانکی کو بلاک کر کے رکھ دینگے۔
کاشت کار زلیل ہو رہے ہیں، گنے کا خریدار کوئی نہ ہے، کاشت کا اپنے کماد کو آگ لگا رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ بحالی صوبہ بہاولپور کی قراد اسمبلی میں بھاری اکثریت سے پاس ہوئی،کسی بھی رکن نے اسکی مخالفت نہیں کی لیکن اسکے باوجود بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو بحال نہیں کیا جا رہا،یہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی ہے،اب عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر آچکے ہیں۔ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خواتین کو جنھوں نے ریلی میں شرکت کی اور سڑکوں پر آنے کی زحمت کی، میڈم شبانہ نے کہا خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ پانی کی بحالی حا صل پور کو ضلع بنائو، اور صوبہ بہاولپور بحال کرو، کے لیے ثلائی جانے والی تحریک میں ضیاء شاہد کے ساتھ کھڑے ہیں،ذوالفقار علی قائم خانی نے کہا کہ یہ خطہ کسمپرسی یقحط سالی جکی طرف جا رہا ہے۔ اس خطہ کے نمائندے خاموش تماشایٰ بنے ہو ئے ہیں لیکن اس خطے کے سپوت لوگوں کو فنا کے راسطے سے بچا کر بقا کے راسطے پر لانے کے لیے میدان میں آچکا ہے انھوں نے آبی دہشت گردی کو ڈنکے کی چوٹ پر للکارا ہے آبی دہشت گردی کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اس میں کسی کا پس پردہ کو ئی زاتی مفاد نہیں ہم صرف ہماری نسلوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،وہ اس علاقے کے محسن بن کر سامنے آئے ہیں،اب اگر ہم خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے۔تو یہ علاقہ قحط سالی کا شکار ہو جائیگا، اور صومالیہ کا منظر پیش کریگا، ڈیٹ،3,1,18مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.