شام ،ْ فضائی اڈے پر باغیوں کی گولہ باری سے روس کے 7جنگی طیارے ،ْ اسلحہ ڈپو تباہ ،ْدس سے زائد افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 4 جنوری 2018 20:59

شام ،ْ فضائی اڈے پر باغیوں کی گولہ باری سے روس کے 7جنگی طیارے ،ْ اسلحہ ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) شام میں فضائی اڈے حمیمیم پر باغیوں کی گولہ باری سے روس کے 7جنگی طیارے اور اسلحہ ڈپو تباہ ،دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغیوں کی جانب فضائی اڈے پر کئے گئیحملے میں کم سے کم 7طیارے تباہ ہوئے جبکہ عملے کے دس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

تباہ ہونے والے طیاروں میں چار سکھوئی 24 بمبار، دو سکھوئی 35 S لڑاکا جبکہ ایک An-72 ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں۔

طیاروں کے علاوہ اسلحے کا ایک ڈپو بھی تباہ کیا گیا۔2015میں روس کی جانب سے شام میں فضائی حملوں کی مہم کے آغاز کے بعد سے عسکری ساز و سامان کی مد میں اٹھایا جانے والا یہ سب سے بڑا روسی نقصان ہے۔ حملے میں دس سے زیادہ عسکری اہل کار بھی زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شام کے نواحی علاقیمیں ایک روسی فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :