پشاورکینٹ پولیس نے 43 جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 4 جنوری 2018 22:16

پشاورکینٹ پولیس نے 43 جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) پشاورکینٹ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 43 جرائم پیشہ،اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا،آپریشن کے دوران 30 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو بھی دھر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی زیر قیادت ڈی ایس پی ٹائون عبد السلام خالد ،ایس ایچ او تھانہ تہکال بلال خان، ایس ایچ او تھانہ ٹائون احمد اللہ خان،ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان، لوکل پولیس بمعہ دیگر پولیس نفری نے کینٹ ڈویژن ٹائون اور تہکال کے حدود تمبوانو موڑ،تہکال پایاں اور حساس مقامات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے آپریشن کے دوران 43 جرائم پیشہ،اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7 عدد پستول،ایک کلاشنکوف، 3 عدد رائفل،61 عدد کارتوس اور250 گرام چرس برآمد کر لیا ۔

علاوہ ازیں آپریشن کے دوران 30 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو بھی دھر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :