ْسورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیا جائے،ماہرین زراعت

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:36

قصور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کے کاشتکارپھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کاآغازکردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثرہونے سے بچایاجاسکے۔ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیارہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ درانتی سے فصل کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریںاور سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیا جائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔انہوں نے کہا کہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کا موقع فراہم کرناچاہئے جس سے معیاری پیداوارحاصل ہوسکتی ہے۔