پاکستان اورایران امریکی سیکورٹی پالیسیوں کیخلاف اقدامات اٹھانے پر متفق-مسلم ممالک کےخلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔ناصر جنجوعہ کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 جنوری 2018 09:58

پاکستان اورایران امریکی سیکورٹی پالیسیوں کیخلاف اقدامات اٹھانے پر ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جنوری۔2018ء)پاکستان اورایران امریکی سیکورٹی پالیسیوں کیخلاف اقدامات اٹھانے پر متفق ہوگئے۔پاکستان اورایران امریکی پالیسیوں ایک پیج پرآگئے،ایران کے دارالحکومت تہران میں مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے ایرانی ہم منصب علی شمخانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سیکورٹی پالیسی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں راہنماﺅں نے امریکا کی پالیسیوں کیخلاف اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ امریکی سیکورٹی پالیسی کے باعث خطے میں عدم استحکام اور سلامتی کے مسائل پیدا ہو ں گے۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے ایران کی سیکورٹی اور معاشی صورتحال پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایرانی مشیرقومی سلامتی علی شمخانی کا کہنا ہے کہ کسی کو پاک ایران تعلقات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایران پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو امریکا کیخلاف اقدامات اٹھانا چاہئے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نے کہا کہ مسلم ممالک کےخلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔