بنگلہ دیش میں شدید سردی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پیر 8 جنوری 2018 16:46

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) بنگلہ دیش میں شدید سردی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے غیر معمولی سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے نادار شہریوں میں ہزاروں کمبل تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جو 1948ء جب سے درجہ حرارت نوٹ کیا جا رہا ہے، ایک ریکارڈ ہے۔بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل 1968ء میں ملک میں شدید سردی پڑی تھی جب درجہ حرارت 2.8 درجے سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :