خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میںآسٹریا کی یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے اعلیٰ افسران نے شرکت کی سائنسی علوم کا عملی استعمال وقت کی ضرورت ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام سے خیبرپختونخو ا ملک کا واحد صوبہ بن جائیگاجہاںکے گریجویٹ مختلف قسم کے سائنسی مشینیں وآلات بنانے کی صلاحیت سے آراستہ ہوںگے معاہدہ کے مطابق الیکٹرانک وکمپیوٹر انجینئرنگ ،سافٹ ویئر ڈئزائن ،آئی ٹی اینڈ موبائل سیکیورٹی،میڈیا ٹیکنالوجی ،انوائرمنٹ پراسس اینڈ انرجی انجیینئرنگ اورکلینیکل انجیینئرنگ کے شعبہ جات میں اتفا ق کیاگیا، مشتاق غنی

منگل 9 جنوری 2018 22:48

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی زیر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میںمنعقد ہوا جس میں پاک آسٹریا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ۔اجلاس میںآسٹریا کی یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم اورآسٹریا کی یونیورسٹیوںکے مابین ہر ی پور میں 9.5 ارب روپے کی لاگت سے اپلائیڈ سائنسز کے مختلف مضامین پر مشتمل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے معاہدہ طے ہوا تھاجس کے تحت یونیورسٹی کی تکمیل اپنے آخری مراحل میں ہے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ سائنسی علوم کا عملی استعمال وقت کی ضرورت ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام سے خیبرپختونخو ا ملک کا واحد صوبہ بن جائیگاجہاںکے گریجویٹ مختلف قسم کے سائنسی مشینیں وآلات بنانے کی صلاحیت سے آراستہ ہوںگے ۔

(جاری ہے)

معاہدہ کے مطابق الیکٹرانک وکمپیوٹر انجینئرنگ ،سافٹ ویئر ڈئزائن ،آئی ٹی اینڈ موبائل سیکیورٹی،میڈیا ٹیکنالوجی ،انوائرمنٹ پراسس اینڈ انرجی انجیینئرنگ اورکلینیکل انجیینئرنگ کے شعبہ جات میں اتفا ق کیاگیا ۔بیرونی ملک سے آئے ہوئے وفدنے گذشتہ روز یونیورسٹی کے لئے درکار سکالرکے لئے انٹرویو منعقد کیے تھے جس میں اب تک 15 پی ایچ ڈی سکالرز منتخب کیے جاچکے ہیں۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق غنی نے واضح کیا کہ محض سائنسی علوم سے ترقی ممکن نہیں جب تک ان علوم کو بروئے کار لانے کی صلاحیت موجود نہ ہو ۔اجلاس میںسیکرٹری اعلیٰ تعلیم ظفر علیٰ شاہ ،پروفیسر ڈاکٹر عطا ء الرحمن، پراجیکٹ ڈائریکٹرناصر خان اورآسٹریا کے مختلف تعلیمی اداروں کے ممبران نے شرکت کی۔ بیرون ملک سے آئے ہوئے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہائیش گاہ پر بھی ملاقات کی ۔