کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمند بیج استعمال کریں، ماہرین زراعت

بدھ 10 جنوری 2018 16:07

فیصل آباد۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء)کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض ، تیلے ، پتہ مروڑ وائرس ، سفید مکھی ، گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ کاشتکاراس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان میں مذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پر حملہ آور ہونے سے سخت نقصان دیکھنے میں آ رہاہے اور پیداوار میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے ،ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمند بیج استعمال کریں اور ہر دو سے تین سال بعد فصلوںمیں غیرمیزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے،جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لا کربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے ،کاشتکار متاثرہ پودوں کی باقیات کو فوری تلف کردیں اور ایسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیار ہو جاتاہو ،پھل کو زخمی ہونے سے بچانا بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے، انہوںنے کہاکہ قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کاسڑائو بھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اسی طرح سفوفی پھپھوندی کے بروقت تدارک کیلئے بھی مناسب زہروں کا سپرے کیاجانا چاہیے۔