زینب ہم تم سےمعذرت چاہتےہیں،ہم سب شرمندہ ہیں،وسیم اکرم کا قصور واقعہ پر رد عمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 22:51

زینب ہم تم سےمعذرت چاہتےہیں،ہم سب شرمندہ ہیں،وسیم اکرم کا قصور واقعہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):پاکستان کے لیجنڈری سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے بھی زینب کی مظلومیت پر آواز اٹھا لی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ زینب ہم تم سےمعذرت چاہتےہیں،ہم سب شرمندہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق قصور میں کمسن بچی کے ساتتھ زیادتی کے بعد قتل کی واردات نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے معروف لیجنڈری سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ وسیم اکرم نے بھی زینب کی مظلومیت پر آواز اٹھا لی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرےپاس الفاظ نہیں ہیں،ہم تباہ بربادہوگئےہیں۔زینب ہم تم سےمعذرت چاہتےہیں،ہم سب شرمندہ ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ امیدہےزینب کی توہین کرنیوالےجانوروں کوپھانسی پرلٹکایاجائےگا۔